Swat

خوازہ خیلہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں تاجروں نے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن احتجاج کیا ۔ تاجروں نے بشام چوک خوازہ خیلہ کے مقام پر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور کاروبارِ زندگی معطل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔