(باخبر سوات ڈاٹ کام )یو نین کونسل ملم جبہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر شاہ رستان نے کہا ہے کہ محکمہ فارسٹ کے ڈسٹرکٹ آفسر کی طرف سے سوات میں فارسٹ چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔ فارسٹ چیک پوسٹوں کے خاتمے سے ٹمبر مافیا کو فائدہ ہوگا جس سے قیمتی جنگلات ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ حکومت ایک طرف بلین ٹری منصوبے کا شوشا اُڑا رہی ہے لیکن دوسری جانب محکمہ فارسٹ کے ڈسڑکٹ آفیسر مختلف علاقوں میں فارسٹ چیک پوسٹوں کو ختم کر رہے ہیں جو سوات کے عوام کے ساتھ ظلم ہوگا۔ اگر محکمہ فارسٹ کے آفیسر نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا، تو ہم سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کریں گے ۔
Swat
