(باخبر سوات ڈاٹ کام ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں داخلے نہ ملنے کے خلاف میٹرک اور انٹر پاس طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلبہ نے سیدو شریف، مینگورہ روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج کی مین بلڈنگ کو گرایا گیا ہے۔ حکومت نئی عمارت تعمیر نہیں کر رہی جس کی وجہ سے اس سال جہانزیب کالج میں صرف 450 طلبہ کو داخلہ دیا جارہا ہے۔ یوں سیکڑوں طلبہ داخلوں سے محروم رہ جائیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرکے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے۔
Swat
