(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ملی مسلم لیگ سوات کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے عوام اور ملی مسلم لیگ سوات کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی تحصیل کبل سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئی، جہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ جما عتہ الدعوۃ خیبر پختونخوا کے امیر مفتی محمد قاسم، ضلعی امیر ضیاء الدین ربانی، ملی مسلم لیگ ضلعی صدر ابراہیم، شیر زادہ اور ملک جمروز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بیش بہا قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا ہے۔ ہم بھی پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Swat
