Swat

سوات میں بھی جشن آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منایاگیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں جشن آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منایاگیا۔ یومِ آزادی کی مرکزی تقریب ٹی ایم اے مینگورہ میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے پرچم کشائی کی۔ وادئی ملم جبہ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے اکہترویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی۔ آرمی پبلک اسکول کوزہ بانڈئی میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ بچوں نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔مینگورہ شہر اور سیدوشریف میں ریسکیو 1122اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ریلی نکالی جس میں موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو سوات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ضلعی آفیسر عمران خان نے پرچم کشائی کی۔ سوات کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بچوں نے گیتوں اور خاکے پیش کرکے آزادی کا جشن منایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔