Swat

بلوچستان کوئلہ کان دھماکہ، سوات کے 5 کان کن جاں بحق

(باخبرسوات ڈاٹ کام) بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں دھماکے سے سوات کے 5 کان کن بھی جاں بحق ہوگئے۔ 2 کی لاشیں آبائی علاقوں میں لاکر سپردخاک کردیا گیا۔ تین لاشیں تاحال نہیں پہنچائی جاسکیں۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں میں تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکوڑ کے دو کان کن محمد اعظم ولد شیر رحمن اور سردارالملک ولدفضل رحمن جبکہ گٹ تاروگے کے تین کان کن بخت زرین ولد ظراف،سید حسن ولد ماہا اور فضل غفور ولد محمد طاہر شامل ہیں جن میں سے سردارالملک اور فضل غفور کی لاشوں کو ان کے گھروں میں لاکر سپردخاک کردیا گیا ہے جب کہ تین لاشیں تاحال نہیں پہنچائی جاسکیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔