سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مینگورہ کی بڑی ندی میں شجر کاری کا آغاز کردیا۔ نوجوانوں نے لاکھوں روپے کا چندہ جمع کرکے اس رقم سے مختلف اقسام کے پودے جن میں پھل دار پودے بھی شامل ہیں، کو خرید کر شہر کی بڑی ندی کے دو نوں کناروں پر لگانے کا کام شروع کر دیا اور پہلے روز سیکڑوں کی تعداد میں درخت لگائے۔ نوجوانوں نے ندی کے دونوں کناروں مختلف اقسام کی سبزیوں اور پھولوں کے بیج بھی بو ئے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ درخت بڑھنے سے شہر کے موسم پر اچھے اثرات آئیں گے اور ندی بھی صاف ہو گی۔ سبزیوں کی وجہ سے آس پاس کے گھر والے ندی میں گندگی نہیں ڈالیں گے اور تازہ سبزیاں گھر لے جاکر پکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید سیکڑوں کی تعداد میں پودوں کو لگایا جائے گا۔
Swat
