Swat

ٹمبر مافیا نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا حکم جوتی کی نوک پر رکھ لیا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   صوبائی حکومت کی جانب سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر پابندی کے باوجود سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ گذشتہ روز تحصیل بحرین کے علاقہ گل شاہ میں ٹمبر مافیا نے دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا اور اب کاٹے ہوئے درختوں کی سمگلنگ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹمبر مافیا بغیر کسی خوف کے گل شاہ کے جنگل میں قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے سمگل کر رہا ہے جس کی وجہ سے جنگل تباہ ہو رہا ہے۔ اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات سے درختوں کی کٹائی روکنے اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔