Swat

پی ٹی آئی کے جھنڈے اور اسٹیکر کا سہارا لینے والا سمگلر گرفتار

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  کالام میں محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے تحریک انصاف کے جھنڈے اور اسٹیکر کا سہارا لے کر لکڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فارسٹ اہلکاروں کے مطابق موٹر کار نمبر YD226 پر ملزم نے تحریک انصاف کا جھنڈا اور سٹیکر لگایا تھا۔ گاڑی کی ڈِگی میں دیار کی لکڑی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے سمگل کر رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر چیک پوسٹ پر ہی گاڑی کو روک کر اس سے لکڑی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اشفاق سکنہ پشاور نے بتا یا کہ وہ مرمتی کام کے لئے لکڑی لے جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں