Swat

محکمہ جنگلات کی طرف سے فارسٹ کی 5 چیک پوسٹیں ختم

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں محکمہ جنگلات نے فارسٹ کی 5 چیک پوسٹوں کو ختم کردیا۔ اطلاعات کے مطابق محکمۂ جنگلات نے لکڑی چوری کی روک تھام کے لئے قائم پانچ چیک پوسٹوں فضاگٹ، جہان آباد، فتح پور، پیر کلے اور پانڑ کی فارسٹ چیک پوسٹوں کو ختم کردیا۔ ان چیک پوسٹوں سے عملہ کو واپس بلالیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر یوسف خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ان چیک پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق کی اور کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ان چیک پوسٹوں کی کوئی کارکردگی نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کو ختم کرکے جنگلوں کے قریب منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیک پوسٹوں کی کارکردگی صفر تھی اور ان کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی تھی۔ ہمارے ساتھ سٹاف کی کمی ہے جس کی وجہ سے ان چیک پوسٹوں کے عملہ کو جنگلوں میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ جنگلات کی کٹائی میں کمی اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی ہو سکے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔