Swat

رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری، عوام میں خوف و ہراس

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت گھروں میں پتھر پھنکنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تحصیل مٹہ، تحصیل بابوزئی اور تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ان کے گھروں میں پتھر پھینکے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ بعض علاقوں میں لوگوں نے رات کے وقت پہرہ دینا شروع کر دیا ہے۔ ایسے واقعات کے خلاف پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے مٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی حفاظت کرے اور لوگوں میں خوف وہراس کو ختم کرکے گھروں میں پتھر پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔