سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں چوروں کی مبینہ گشت، گھروں میں پتھر پھینکنے کے واقعات کے خلاف سول سو سائٹی نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوروں کی سرگرمیوں پر پولیس کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہزاروں پولیس اہلکاروں کی ضلع میں موجودگی کے باوجود لوگ رات کو گھروں اور محلوں میں پہرہ دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ان سرگرمیوں کا نوٹس لے اور ملوث افراد کو گرفتار کرے۔
Swat
