سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) وادئی کالام کے علاقہ مہو ڈنڈ میں کھائی میں چیپ گرنے کے حادثہ میں مرنے والے افراد کی تعداد چھے ہوگئی جن میں پانچ سیاح اور ایک مقامی نوجوان شامل ہیں۔ گذشتہ روز شام کے وقت لاہور سے آنے والے سیاح مینگورہ سوات کے رہنے والے اپنے دوست عمیر خان کے ساتھ سیر کے لئے مہو ڈنڈ گئے تھے کہ واپسی پر ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جن میں ریحان بٹ، عاطف بٹ، عمر نیاز، عامر یوسف، عمیر اشرف سکنہ لاہور اور عمیر خان سکنہ مینگورہ میں سے چار افراد موقع اور دو افراد بعد میں جاں بحق ہوئے تھے۔ پانچوں جاں بحق ہونے والے لاہور کے دوست سوات میں اپنے دوست عمیر خان کے پاس آئے تھے اور گذشتہ روز سیر کے لئے مہو ڈنڈ گئے تھے۔
Swat
