سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پبلک ہیلتھ ویلفیئر ورکرز یو نین کے صوبا ئی جنرل سیکر ٹری سبحا ن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ ویلفیئرورکرز یو نین مطا لبا ت کی منظوری کے لئے صوبا ئی اسمبلی کے سامنے احتجا ج کر ے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین ریگولرلائزیشن کے لئے 2015میں جمع شدہ بل اسمبلی سے پا س کر ایا جا ئے ۔ریٹا ئرڈ ہو نے والے بغیر پنشن ملازمین کے لئے فوری طور پر پنشن بحا ل کی جا ئے۔ سروس سٹریکچرمنظوری کے ساتھ سن کوٹہ 25فی صد سے بڑھا کر 100فی صد کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو صوبہ بھر کے ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔
