سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر کی تین اقوام نے اپنی شاملات پرقابض گروپ کا قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ کردیا۔ مخالف فریق کے تمام افراد سے سوشل بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔ اس حوالے سے علاقہ قمبر سے تعلق رکھنے والی تین اقوام عثمان خیل، میرہ خیل اوردولت خیل کے نمائندوں محمد جان، نوشیروان خان، شاہ دوران خان، سرفرازخان اوردیگرنے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقے کے ایک شخص نے جعلی اورغیر قانونی طریقے سے علاقہ قمبراوربلوگرام کے وسط میں موجود اراضی پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے کئی بار جرگے کئے، مگر اس کے باوجود بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
Swat
