Swat

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن بغیر انکوائری تبادلوں کے خلاف سیخ پا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں سیدوشریف اسپتال کی ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ محمودخان کی جانب سے بغیر انکوائری کے تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم ایس، ڈی ایم ایس اور ایمبولینس ڈرائیور کی ڈی آئی خان تبادلے کے احکامات واپس لینے کے لئے پیر تک ڈیڈلائن دے دی۔ وزیر اعلیٰ اسپتال کے مسائل حل کرتے ہوئے سہولیات دینے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ڈرائیور کے رشتہ دار کو پشاور منتقلی میں تاخیر کو جواز بنا کر تبادلے کئے، جو انصاف کے عین منافی ہے۔ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر احتجاجی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین ڈاکٹر کامران اور ڈاکٹر انعام نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ذاتی ڈرائیور کے رشتہ دار کو اسپتال لایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری تھا کہ انہوں نے پشاور منتقلی کا کہا۔ ایمبولینس ڈرائیور کو گھر سے آتے ہوئے تاخیر ہوئی، تو وزیراعلیٰ نے بغیر کسی تحقیق اور انکوائری کے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق، ڈی ایم ایس اور ایمبولنس ڈرائیورکو ڈی آئی خان تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے جو ظالمانہ اقدام ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں