Swat

پی ٹی آئی نے ن لیگ کو 440 ووٹ کا جھٹکا لگا دیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کی یونین کونسل ڈھیرئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ناظم حبیب گل خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل مولا کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ڈھیرئی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی کے 7سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حاجی فضل مولا نے کہا کہ ہم ترقی پر یقین پر رکھتے ہیں۔ ماضی میں پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر پی ٹی آئی کی کامیابی اور علاقے کے عوام کے خوشحالی کا دن ثابت ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں