Swat

صوبائی حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

سوات(بیورورپورٹ) محکمۂ مواصلات و تعمیرات نے سوات میں صوبائی حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت 10 کروڑروپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے علاوہ کھیل وسیاحت کی دیگر کئی سکیمیں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں،جن میں تحصیل سپورٹس گراؤنڈز کے علاوہ مختلف سکولوں میں چھوٹے پلے گراؤنڈز کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن شامل ہے۔ اسی طرح گبین جبہ اور سلاتن کے پرفضا پہاڑی مقامات پر دو نئے سیاحتی مراکزکے قیام کیلئے اڑھائی کروڑروپے کی لاگت سے جدید ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر بھی پوری رفتار سے جاری ہے، جنہیں6 مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔مینگورہ بائی پاس روڈپر8 کروڑروپے کی لاگت سے نیا اور جدید بس ٹرمینل بھی مکمل ہوچکاجس کا عنقریب افتتاح ہونے کو ہے۔نو کروڑروپے کی لاگت سے شہری خوبصورتی کا منصوبہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے تحت گراسی گراؤنڈ، ودودیہ ہال اورجامع مسجد اللہ اکبرکی تزین وآرائش سمیت تاریخی عمارات کی عظمت رفتہ بحال کی جارہی ہے۔ مینگورہ تاسیدوشریف شاہراہ اور بازاروں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پربتایاگیاکہ چارباغ میں 6 کروڑروپے کی لاگت سے اعلیٰ نسل کی زیادہ دودھ دینے والی بھینسوں کے ڈیری فارم اور آسٹریلین بھیڑوں کی افزائش کیلئے جدید شیلٹراور شیڈمکمل ہوچکے ہیں۔ مٹہ، سنگوٹہ اور کالام میں ایک کروڑروپے کی لاگت سے محکمہ اوقاف کی مساجد ومدارس کی تکمیل بھی ہو چکی۔ اسی طرح سوات کے مختلف علاقوں میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے بورڈآف ریوینوکے لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے سلسلے میں نئے پٹوارخانوں او ر سروس ڈیلیوری سنٹر کی تعمیربھی مکمل ہے۔ کالج کالونی سیدوشریف میں 3 کروڑروپے کی لاگت سے سرکاری ملازمین کیلئے بیچلرہاسٹل کا افتتاح بھی ہوچکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔