Swat

فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرائیویٹ ملازمین کا مظاہرہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرائیویٹ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران، جہانگیر اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ 11 مہینوں سے ہماری تنخواہیں بند ہیں، جس کی وجہ ہمارے گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہمیں ملازمت پر رکھا تھا اور کہا تھا کہ آپ لوگوں کو فی دن 400 روپے مزدوری دی جائے گی۔ ہم وہی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی ہمیں مزدوری نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ 11 مہینوں سے ہمیں کوئی معاوضہ نہیں مل رہا۔ اس سلسلے میں ہم نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو بار بار اپنے مطالبات پیش کئے، لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ اس لئے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔