Swat

معاشی صورتحال بگاڑنے میں عمران نیازی اور ان کی ٹیم کا ہاتھ ہے، امیر مقام

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تومعیشت کی بگڑتی صورتحال پر ملکی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوگی۔ وہ ملم جبہ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے۔ سابق مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معاشی صورتحال بگاڑنے میں وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم ذمہ دار ہے، جس کی نااہلی اور بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ میں ابہام پیدا ہوا اورسرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ وزیراعظم عمران نیازی اور وزیرخزانہ ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں، جس حکومت کا وزیراعظم اور وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور معیشت کے معاملے میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہوں، وہاں معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام پر مہنگائی کا خودکش حملہ کرنے والی ہے، جس سے غریب عوام کا جینا حرام ہوجائے گا۔ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوجائے گا۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ یہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے پچپن روز میں معاشرے کے ہر طبقے کی چیخیں نکلوادی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں