سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کلے علاقہ سرسینئی میں دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ دوسرا موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی کے مقام پر دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر اگئیں جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار بلال ولد رحیم اللہ سکنہ سرسینئی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دوسری موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار نعیم اقبال سکنہ چارباغ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کبل پولیس نے زخمی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
