سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے سوات کے دو افراد کو مصر کی نیوی نے گرفتار کرلیا۔ ظہور احمد ساکن کبل اور صدام حسین ساکن دیولئی ایجنٹ کے ہاتھوں سمندری جہاز میں براستہ ایران یورپ جارہے تھے کہ مصر کی سمندری حدود میں ایک اطلاع پر نیوی اہلکاروں نے سمندری جہاز کو پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران جہاز سے 60ٹن چرس اور ہیروین کو برآمد کیا گیا جس کی وجہ سے جہاز کے عملہ اور سمگل ہونے والے افراد جن میں سے دو کا تعلق سوات سے تھا، کو گرفتار کرلیا گیا۔
Swat
