Swat

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اے این پی سوات کا احتجاجی مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر ایوب خان،سابق صوبائی وزیر واجدعلی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان اور سابق ایم پی اے رحمت علی خان نے کہا کہ پشاور میں سرتاج خان کے قتل اور سوات میں اے این پی کے رہنما عبداللہ یوسفزئی کے بھائی، بیٹے اور ان کے ایک ساتھی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واقعات میں ملوث افرادکوفوری گرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ یوسفزئی بنیادی طورپراے این پی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ زمانہئ طالب علمی سے اے این پی کے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے آرہے ہیں۔ ان کے خاندان کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا جو واقعہ پیش آیاہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ایک بارپھر جوکھیل کھیلاجارہاہے، اس کیلئے میدان ہموارکیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں