Swat

اکیس سالہ مسکین کے قتل کے خلاف اہلِ اتروڑ اور کالام کا مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   گجرات میں قتل ہونے والے سوات کے اکیس سالہ مسکین کے قتل کے خلاف اتروڑ اور کالام کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اتروڑ اور گرد و نواح کے ہزاروں لوگوں نے اتروڑ پولیس چوکی کے سامنے گراؤنڈ میں جمع ہوکر احتجاج کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مسکین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کرکے مسکین کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ واضح رہے کہ 21سالہ مسکین محنت مزدوری کے لئے گجرات گیا تھا، جہاں موبائل سیٹ کے مسئلہ پربااثر افراد نے بدترین تشدد کرکے اسے قتل کیا تھا۔ ملزمان نے اس کی قتل کرتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں