سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے بعد بحرین میں بھی گجرات میں قتل کیے جانے والے سوات سے تعلق رکھنے والے مسکین زادہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا گیا۔ علاقہ کے لوگ بحرین کے مین بازار میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مسکین زادہ کو بغیر کسی گناہ کے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ مقررین نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرکے ان سے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسکین زادہ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا، تو بحرین اور کالام کے لوگ گجرات جا کر احتجاج کریں گے۔
