Swat

نیازی سرکار کے گھرجانے تک جد و جہد جاری رہے گی، ایوب خان اشاڑے

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    عوامی نیشنل پارٹی سوات نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کردیا۔ مینگورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب خان نے دیگر رہنماؤں نے کہاکہ پچیس جولائی کے انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرکے نیازی اینڈ کمپنی کو جتوایا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو پہلے تسلیم کیا نہ آئندہ تسلیم کریں گے۔ اس حکومت کے گھر جانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ستائیس اکتوبرکو مینگورہ کے نشاط چوک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ میں اے این بھرپور شرکت کرے گی جس کے لیے ہم نے مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر جے یو آئی کے قائدین کو گرفتارکیا گیا، تو اے این پی ہی اس مارچ کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کنٹینر ز اور رکاؤٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، اور ہم حکومتی رکاؤٹوں کو توڑ کر اسلام آباد جائیں گے۔ حکومت کوہر حال میں گھر جانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں