سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے ”آزادی مارچ“ میں شرکت کے لئے قافلے صبح روانہ ہوگئے۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے قافلے قمبر چوک بائی پاس پر پہنچے اور وہاں سے روانہ ہوئے، جن میں جے یو آئی، پیپلز پارٹی،ن لیگ، اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے کارکن شامل تھے۔ جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتحت اللہ کے مطابق سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ مینگورہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کے اعداد وشمار کے مطابق 475 گاڑیوں میں 2475 کارکن سوات سے روانہ ہوئے۔
