Swat

آل پاکستان مسلم لیگ سوات کا پرویز مشرف کو سزا سنانے کے خلاف مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     آل پاکستان مسلم لیگ کے اراکین نے صوبائی سینئرنائب صدر کی قیادت میں پرویز مشرف کو سزا سنانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پریس کانفرنس اور بعد میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سینئر نائب صدر شاہد خان شاہین نے کہاکہ سابق آرمی چیف پرویزمشرف نے چالیس سال تک ملک وقوم کی جو خدمت کی ہے، وہ کسی اہلِ نظر سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کے بعد اس ملک کو کوئی ایسالیڈرنہیں ملا جس نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہو۔ انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم،آرمی چیف اورسپریم کورٹ سے مشرف کے حوالے سے سنائے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں