Swat

زاہد آباد،گیس بھر جانے سے 90سالہ شخص مع نواسوں کے دم گھٹنے سے جاں بحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے محلہ زاہد آباد (طاہر آباد) میں گیس بھر جانے سے 90سالہ شخص اور ان کے دو نواسے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ 90 سالہ عبدالحق کے ساتھ ان کے نواسے 10 سالہ عبید اللہ اور 11 سالہ حضرت نبی سوئے ہوئے تھے۔ سردی کی شدت کم کرنے کے لئے انہوں نے گیس کا چولہا جلایا تھا۔ رات میں گیس کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے گیس بند ہوگئی تھی۔ رات کے کسی وقت گیس آنے کی وجہ سے وہ تینوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نانا، نواسوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں موجود افراد کی آنکھیں پر نم تھیں۔ بعد میں تینوں کو آبائی قبرستان مینگورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔