سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام نے لندن میں پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ن لیگ کے بیان کے مطابق شہباز شریف اور امیر مقام کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے امیر مقام کو پاکستان میں سیاسی حالات اور خیبر پختون خوا میں ن لیگ کو مضبوط بنانے کے لئے ہدایات دیں۔ اس سے پہلے امیر مقام نے پارٹی کے قائد نواز شریف کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے کہا کہ ملک کے عوام آپ کے لئے دعا گو ہیں۔
Swat
