Swat

منگلور چیل، ن لیگ کے سیکڑوں ساتھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      تحریکِ انصاف سوات کے پریس ریلیز کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 4 کے علاقہ منگلور کے گاؤں چیل میں عوامی نیشنل پارٹی اور(ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ شمولیت گاؤں چیل میں ایک شمولیتی جلسہ کے موقع پر کیا، جس میں ایم پی اے عزیز اللہ گران، پی ٹی آئی رہنما انورعلی میاں، جعفرخان اوردیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نادرخان اوراے این پی سے تعلق رکھنے والے فلک ناز خان، امان اللہ خان اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے جعفرخان نے اپنے اپنے خاندانوں اورسیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کیا۔ علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں اورعوام دوست پالیسی پرعزیز اللہ گران کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو حقیقی معنوں میں خادم عوام اور معمار حلقہ پی کے 4قراردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں