سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ میں عدالت سے واپس جانے والے باپ بیٹی پر فائرنگ، باپ جاں بحق اور بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مسماۃ صوفیہ اپنے والد کے ساتھ عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں۔ پیشی کے بعد باپ بیٹی عدالت سے باہر نکل رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 70 سالہ عبدالحکیم ساکن گبرال جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ اسپتال میں زخمی صوفیہ نے پولیس کو بتایا کہ اکرام، محمد طاہر، قاسم اور یعقوب نے ان پر فائرنگ کی۔ وجہ تنازعہ سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔
Swat
