Swat

مٹہ کالاکوٹ، موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کالاکوٹ کے مقام پر موٹر کار نے سینتیس سالہ فضل سبحان ولد عبدالمنان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اسے طبی امداد کے لئے مٹہ اور بعد ازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے ڈرائیور عمر غنی سکنہ کالاکوٹ کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔