Swat

سوات، کرونا سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا، تعداد 13 ہوگئی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں کرونا سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد سوات میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 80 سالہ محمد عثمان ساکن منگورہ، سیدو ہسپتال کے کرونا بلاک میں زیرِ علاج تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہسپتال میں ادا کی گئی اور بعد میں انتظامی اہلکاروں نے ان کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جن کا تعلق چیل شگئی سیدوشریف سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 179 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں