سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا سے ایک اور مریض چل بسا۔ رنگ محلہ سے تعلق رکھنے والا 58 سالہ ولی رحمان ولد امیر نوشاد کل کرونا وائرس سے دم توڑ گیا،جس کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔ سوات میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 11افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات میں نئے کرونا کیس بریکوٹ، کو ٹہ ابوہا، رنگ محلہ، ملوک آباد، منگلور اور سیدوشریف سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوات میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 191تک پہنچ گئی، جن میں اب تک 56 مریض صحت یا ب اور14جاں بحق ہوچکے ہیں۔
