Swat

سوات، کرونا سے ایک اور خاتون جاں بحق،تعداد 21 ہوگئی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں کرونا سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے ساتھ کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 13 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے ساتھ کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 322 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا سے جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے تھا۔ ان کی عمر55 سال تھی، جن کی نمازِ جنازہ اور تدفین سرکاری ایس او پیز کے تحت کردی گئی۔ کرونا وائرس کے نئے مریضوں کا تعلق گنبد میرہ مینگورہ، چارباغ، بت کڑہ، سیدو شریف، امانکوٹ، سلام پور، قمبر اور خوازہ خیلہ سے ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔