سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید18افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پرسوات میں 588 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات کی سات تحصیلوں میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کا تعلق تحصیل بابوزئی(مینگورہ) سے ہے۔ دوسرے نمبر پر تحصیل بریکوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں اب تک 2600 سے زائد کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کرونا کے خصوصی لیب میں اب روزانہ 90 سے 100 تک ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔