Swat

واسا کا وال مین اہلِ سیدو شریف برکلے کے لیے زحمت بن گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سیدوشریف کے علاقوں بلال محلہ برکلے، بالی گرام میں واسا کی طرف سے تعینات وال مین کی من مانی نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق وال مین کے آنے سے اُن محلوں میں پانی کے حوالے سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ وال مین بعض گھروں کو پانی سپلائی کرتا ہے اور بعض گھروں کا بند کر دیتا ہے جس پر لوگ پانی کے حصول کے لیے جب آتے ہیں، تو دوسرے محلے کے لوگ منع کرتے ہیں۔یوں ان علاقوں میں کسی بھی وقت لڑائی جھگڑے اورتصادم کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ نے ”واسا“ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی تقسیم منصفانہ طریقے سے کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں