Swat

سوات، ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدودمیں واقع علاقے اینگروڈھیرئی کے مین چوک میں ہائی ایس گاڑی اور رکشہ کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیوراکبر جان ولددلوجان سکنہ طاہرآبادمینگورہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ہائی ایس ڈرائیور حضرت علی ولدحسین زادہ سکنہ روڑینگار مٹہ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں جواں سال عماد ولد فریدسکنہ توتانوبانڈئی موقع پر جاں بحق اور دیگر تین افراد بلال،حجادالدین اور افضل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں بھی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر اگئیں جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار سولہ سالہ فرمان ولد جان زادہ سکنہ گمبتونہ اور محمدغفور ولد گلے کوٹہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں