(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان اور سابق ناظم سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا ہے کہ سیدوشریف سنٹرل جیل کے عملے کا رویہ ملاقاتیوں کے ساتھ نہایت نامناسب اور افسوس ناک ہے۔ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ملاقات پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جیل قوانین کی سراسر توہین ہے۔ لہٰذا صوبائی وزیر آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام سیدو شریف جیل کے عملہ کے نامناسب رویہ کا فوری طور پر نوٹس لے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کریں۔
