(باخبر سوات ڈاٹ کام) قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ورکرز کو عید الاضحی کے موقع پر خصوصی صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے عید کے تینوں دن شہر سے بروقت آلائشیں اور باقیات اٹھائیں اور ڈمپنگ سائٹ میں محفوظ طریقے سے مٹی اور چونے کا کور دینے اور سپرے کے بعد تلف کیا گیاجس کی وجہ سے مینگورہ شہر کی ہر گلی اور محلہ بدبو اور آلائشوں سے پاک رہا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان سے منگل کے روز ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
