(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی اور ان کے سالے سٹی میئر شاہد علی خان کو دوروزہ ریمانڈ پر مینگورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ایک اور مقدمہ میں انھیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں پولیس نے ملزمان کی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت کے جج نے ملزمان کو دورزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس ان کو تھانہ لے گئی اور حوالات میں بند کردیا۔
