(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی صدر پرویز خٹک اور جنرل سیکرٹری محمود خان آج سوات کا دورہ کریں گے۔ اپنی پارٹی بنانے کے بعد دونوں کا یہ پہلا سیاسی دورہ ہے۔ وہ اوڈیگرام میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور میئر شب حبیب علی شاہ کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اوڈیگرام میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بعد میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
Swat
