(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بار ایسوسی ایشن نے سی این جی، گیس کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ اس سلسلے میں سوات بار کا اجلاس زیرِ صدارت صدر سعید خان منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی، گیس، سی این جی اور بجلی بلوں میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے جس کو وکلا مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف ارمی سٹاف سے ا س سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔
Swat
