(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف سوات کے صدر اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان کو سوات جیل سے رہائی کے بعد ٹانک پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت سوات میں ان کے وکیل سہیل سلطان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے سلیم الرحمان کی دو لاکھ روپے، دو نفری ضمانت منظور کی۔ جب رہائی کے بعد وہ جیل سے نکلے، تو ٹانک پولیس نے ان کو باہر ایک اور ایف آئی آر میں گرفتار کرکے راہداری وارنٹ حاصل کرکے ان کو ٹانک منتقل کردیا۔
