(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ صحت کی جانب سے کالام مٹلتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مرد اور خواتین مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویہ فراہم کی گئیں۔ ا س موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد سلیم،کوآرڈی نیٹر ایل ایچ ڈبلیوز ڈاکٹر فضل عارف، فز یشن ڈاکٹر ساجد رحمان اور دیگراہلکار بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔
