(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ریونیو اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ،کبل،خوازہ خیلہ،مٹہ لائیو ویڈیو لنک پر شریک ہوئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چار باغ، بحرین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، تحصیل داران، قانونگو اور محکمہ مال کے دیگرافسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں جو مسائل ہیں، ان کو تمام اسسٹنٹ کمشنرزاور متعلقہ افسران اورریونیو افسران کے ساتھ مل کر جلد از جلد حل کریں۔ انہوں نے تحصیلدار، ریونیو افسران اور گرداوروں سے کہا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے انہیں مسلسل آگاہ رکھیں۔
