(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ شین، نویکلے میں موٹر کار، ٹریکٹر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں حضرت عثمان ولد سردار علی سکنہ لاخار شین جاں بحق ہوئے۔ زخمیوں میں جاوید علی ولد سردار علی، اختر زادہ ولد غونڈے خان، حیات اللہ ولد صبا گل،اسالت خان ولد فراموش، حسب اللہ ولد شیرین زادہ،نوید اللہ ولد عمر علی، اختر اللہ ولد یمین خان، جواد ولد محمد اکبر اور اجمل ولد سردار کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
