(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریکِ انصاف کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید سمیت تحریکِ انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔ مراد سعیدکے این اے 4 سوات سے کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔ وہ 2018ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ ان کے کاغذات پر اعتراض کیا گیا تھا کہ عدالتوں نے مختلف مقدمات میں ان کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ اس لئے ان کے کاغذات کو مسترد کیا جائے، جس پر ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کے کاغذات مسترد کردئے۔ مراد سعید کے وکیل سہیل سلطان نے آر اُو کا فیصلہ ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ این اے 2 سے سابق ایم این اے سلیم الرحمان، پی کے 2 سے سابق ایم پی اے میاں شرافت علی، پی کے 6 سے سابق ایم پی اے فضل حکیم اور پی کے 8 سے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔
