(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں موٹر سائیکل سوار ٹرالی سے ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل پر سوار تین دوست کہیں جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں سردار علی موقع پر جاں بحق اورعبید اور احسان زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
